سعودیہ ایئرلائن کا کنفرم ٹکٹوں کی ری شیڈولنگ اور دوبارہ اجرا پرعائد فیس ختم کرنے کا اعلان

ریاض (نیشنل ٹائمز ) سعودیہ ایئرلائن نے کنفرم ٹکٹوں کی ری شیڈولنگ اور دوبارہ اجرا پرعائد فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ،فیس ختم کرنے کا اطلاق ایسے ٹکٹوں پربھی ہوگا جو 27 اپریل 2021 سے 31 مئی 2021 تک کیلئے جاری کیے گئے تھے جبکہ ایسے کنفرم ٹکٹ جو 27 اپریل سے 31 دسمبر 2021 تک کے لیے تھے وہ بھی اس سہولت میں شامل ہو ں گے۔ فضائی کمپنی السعودیہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ ٹکٹ جو 24 جنوری سے 18 دسمبر 2020 تک کیلیے جاری کرائے گئے تھے مگر استعمال نہ ہوسکے ان کی ری بکنگ یا روٹ کی تبدیلی کی سہولت ایک بار دی جائے گی جس کے لیے اضافی چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے البتہ روٹ کی تبدیلی کے لیے جو اضافی کرایہ کا فرق ہوگا وہ ادا کرنا ہوگا۔ ٹکٹوں پر بھی رعایت 31 دسمبر 2021 تک کی بکنگ کیلیے ہوگی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ ٹکٹ جو 18 دسمبر2020 کے بعد جاری کرائے گئے ہوں گے وہ بھی بغیر کینسلیشن فیس کے ایک سے زائد بار جاری کرائے جاسکتے ہیں جو 31 دسمبر2021 تک کیلیے کارآمد ہونگے تاہم روٹ کی تبدیلی پرعائد ہونے والا فرق ادا کیاجائے گا۔وہ ٹکٹ جنہیں استعمال نہیں کیا گیا ان کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے تحت رقوم لوٹائی جائے گی جس میں ٹیکس کی رقم شامل نہیں ہوگی جو ناقابل واپسی ہوتی ہے۔ ایسے کنفرم ٹکٹ جن کی بکنگ 27 اپریل 2021 سے 31 مئی 2021 تک کیلے ہو گی وہ بھی ری شیڈول کرائے جاسکتے ہیں تاہم روٹ کی تبدیلی کی صورت میں فرق ادا کرنا ہوگا۔ ٹکٹوں کی ری شیڈولنگ اور ریفنڈنگ کی سہولت موجودہ کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جاری کی گئی ہے جو کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی دی جارہی ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر