لاہور ہائیکورٹ کا آئی جی پنجاب کو لیگی رہنما جاوید لطیف کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم

لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور ہائیکورٹ نے لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کی بازیابی کی درخواست نمٹاتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ملزم جاوید لطیف کی زندگی کا تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کے بھائی منور لطیف کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس کو جاوید لطیف کی زندگی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔اس سے قبل جاوید لطیف کو بکتر بند گاڑی میں لا کر عدالت کے رو برو پیش کیا گیا۔عدالت میں آئی جی پولیس کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ جاوید لطیف کا مجاز عدالت سے 5 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے۔ جاوید لطیف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جاوید لطیف کورونا وائرس کے مریض رہ چکے ہیں، انہیں گھر کا کھانا دینے کی اجازت دی جائے۔لاہور ہائی کورٹ نے انہیں ہدایت کی کہ جاوید لطیف پولیس کسٹڈی میں ہیں، یہ معاملہ مجسٹریٹ کے پاس بیان کریں۔ جاوید لطیف کے بھائی منور لطیف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ تھانہ ٹاون شپ میں میاں جاوید لطیف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہے، جاوید لطیف نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، تاہم جاوید لطیف کو سینکڑوں سی آئی اے اہلکاروں نے سگیاں پل پر حراست میں لیا، حراست میں لینے پر بتایا گیا کہ افسران کے حکم پر گرفتار کر رہے ہیں۔ جاوید لطیف کے بھائی منور لطیف نے درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ مقدمہ ٹاون شپ تھانے میں درج ہے، لہذا سی آئی اے پولیس جاوید لطیف کو گرفتار نہیں کر سکتی، جاوید لطیف کی گرفتاری سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سے منظوری بھی نہیں لی گئی۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر