ملک بھر میں کورونا سے مزید 70 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 187 ہو گئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 70 افراد جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 187 ہو گئی ،4 ہزار 825 نئے مریض بھی رجسٹرڈ، مصدقہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ تاہم ان میں سے 6 لاکھ 94 ہزار 46 صحت یاب ہوچکے ہیں ، کورونا سے متاثر 4862 مریضوں کی حالت تشویشناک ، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 9.6 فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50161 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر سے مزید 4 ہزار 825 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اس طرح ملک میں کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 452 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 2 لاکھ 90 ہزار 788، سندھ 2 لاکھ 78 ہزار 545، بلوچستان 21 ہزار 743، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 14 ہزار 77، اسلام آباد میں 73 ہزار 450، آزاد کشمیر 16 ہزار 591 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 258 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔گزشتہ روز ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 9.61 فیصد رہی جو کہ گزشتہ چند روز کے مقابلے میں نسبتا کم ہے۔ 4 ہزار 234 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے، جس کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 94 ہزار 46 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 70 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جس کے بعد پاکستان میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی مصدقہ تعداد 17 ہزار 187 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار 990 افراد لقمہ اجل بنے ہیں، اس کے علاوہ سندھ میں 4 ہزار 599، خیبر پختونخوا 3 ہزار 134، اسلام آباد 665، گلگت بلتستان 105، بلوچستان میں 232 اور آزاد کشمیر میں 462 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ملک میں اس وقت کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 89 ہزار 219 ہے، جن میں سے 4 ہزار 862 کی حالت تشویشناک ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر