کیا امریکی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی زیادہ جان لیوا قسم تیار کرلی ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی نے کورونا وائرس کی ایک ایسی قسم کو لیبارٹری میں تیار کیا ہے جس کی آزمائش کے دوران 80 فیصد چوہے ہلاک ہوگئے۔اس حوالے سے یونیورسٹی کی ابتدائی تحقیق کے نتائج جاری کیے گئے تھے جس کے بعد جان لیوا جراثیموں پر لیبارٹری میں تجربات کے حوالے سے بحث شروع ہوگئی تھی۔مختلف حلقوں کی تنقید کے بعد یونیورسٹی کے محققین نے میڈیا رپورٹس کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تحقیق کو سنسنی خیز انداز سے پیش کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری دلچسپی یہ جاننے میں تھی کہ کورونا کی قسم اومیکرون واقعی اوریجنل وائرس سے کم خطرناک ہے یا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں۔ان کے بقول سائنسدانوں کی جانب سے تحقیقی مقاصد کے لیے کسی وائرس یا بیکٹریا کو تدوین کرنا نئی بات نہیں۔محققین کے مطابق اس تحقیق سے عوام کو ہی فائدہ ہوگا اور مستقبل کی وباؤں سے لڑنے کے لیے اہداف طے کرنے میں مدد مل سکے گی۔اس تحقیق پر بوسٹن یونیورسٹی کی نیشنل ایمرجنگ Infectious Disease Laboratories کے سائنسدانوں نے کام کیا تھا۔تحقیق کے دوران انہوں نے کورونا وائرس کی ہائبرڈ قسم تیار کی تھی جو اومیکرون کے اسپائیک پروٹین اور 2020 میں سب سے پہلے سامنے آنے والے وائرس پر مبنی تھی۔کورونا کی اس ہائبرڈ قسم کے تجربات لیبارٹری میں چوہوں پر کیے گئے جس کے نتیجے میں 80 فیصد چوہے ہلاک ہوگئے، جس سے عندیہ ملا کہ یہ قسم اومیکرون سے تو زیادہ جان لیوا ہے مگر اوریجنل وائرس جتنی ہلاکت خیز نہیں۔محققین کے مطابق ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ لیبارٹری میں استعمال ہونے والے وائرسز کسی طرح بھی باہر نہ نکل سکیں۔ایسا کہا جارہا ہے کہ اس تحقیق کے لیے جزوی فنڈنگ امریکا کے نیشنل انسٹیٹیوٹس آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے بعد این آئی ایچ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہمیں وائرس پر کیے جانے والے مخصوص تجربات کا علم نہیں تھا اور اب اس بارے میں خصوصی ریویو کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر