خوش قسمت ہوں جو ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، آسٹریلوی اداکارہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آسٹریلوی اداکارہ الزبتھ ڈیبیکی نے پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ہمایوں سعید کے ایک اہم کردار کے لیے مشہور نیٹ فلکس سیریز ’دی کراؤن‘ کی کاسٹ میں شامل ہونے کی خبر کی رواں سال جنوری میں تصدیق ہوئی تھی ۔اس خبر کی تصدیق کے بعد پاکستان کو کئی ہٹ ڈرامے اور فلمیں دینے والے اداکار ہمایوں سعید نیٹ فلکس کی کسی بھی اوریجنل سیریز میں نمایاں کردار حاصل کرنے والے ملک کے پہلے اداکار بن گئےہیں۔سیریز ’دی کراؤن‘ میں ہمایوں سعید کے ہمراہ شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کرنے والی آسٹریلوی اداکارہ الزبتھ ڈیبیکی نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی اداکار کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ’مجھے ہمایوں سعید بے حد پسند آئے، وہ بہت شاندار اداکار اور ایک خوبصورت انسان ہیں‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’آپ کبھی اس احساس کے بارے میں نہیں جان سکتے کہ جب آپ ایک ایسے انسان کے ساتھ اتنی خوبصورت چیزیں کر رہے ہوں تو کیسا محسوس ہوگا‘۔الزبتھ ڈیبیکی نے لکھا کہ’میں بہت خوش قسمت تھی کہ مجھے ہمایوں سعید ملے، اور مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت خوبصورت انداز سے کام کرتے ہیں‘۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر