روزانہ کتنے گھنٹے کی نیند جان لیوا دائمی امراض سے بچاسکتی ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)درمیانی عمر میں 5 گھنٹے یا اس سے کم وقت تک سونے والے افراد میں متعدد دائمی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔جرنل PLOS میڈیسین میں شائع ایک تحقیق میں 8 ہزار ایسے برطانوی سرکاری ملازمین کا جائزہ لیا گیا تھا جن میں 50 سال کی عمر تک کسی دائمی مرض کی تشخیص نہیں ہوئی تھی۔اس عرصے کے دوران ان سے کئی بار پوچھا گیا کہ ہر رات ان کی نیند کا دورانیہ کتنا ہوتا ہے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی نیند کا دورانیہ اگر 5 گھنٹے یا اس سے کم ہو تو ان میں آنے والے وقت کے ساتھ متعدد دائمی امراض کا خطرہ 30 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔60 سال کی عمر میں ان امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ 32 جبکہ 70 سال کی عمر میں 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے افراد میں ذیابیطس، کینسر، دل کی شریانوں کے امراض، فالج، ہارٹ فیلیئر، پھیپھڑوں کے امراض، گردوں کے امراض، جگر کے امراض، ڈپریشن، ڈیمینشیا، ذہنی امراض اور جوڑوں کی تکلیف کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں یہ ثابت ہوچکا ہے کہ 7 گھنٹے سے کم سونے کے عادی افراد میں دائمی امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔اس نئی تحقیق کا حصہ بننے والے محققین نے تسلیم کیا کہ ان کا کام کچھ حد تک محدود ہے کیونکہ اس کے لیے لوگوں کے بیان کردہ ڈیٹا پر انحصار کیا گیا۔مگر ان کا کہنا تھا کہ درمیانی عمر میں نیند کے کم دورانیے اور بڑھاپے میں دائمی امراض کے خطرے کے درمیان تعلق موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نتائج سے اچھی نیند کی اہمیت کا اظہار ہوتا ہے اور کم از کم 7 گھنٹے کی نیند سے دائمی امراض کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر