موٹاپے، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کو آپ سے دور رکھنے والا آسان نسخہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)روزانہ چہل قدمی کرنے کی عادت جسمانی وزن میں اضافے سے بچانے کے ساتھ ساتھ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض سے بھی تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔Vanderbilt یونیورسٹی کی تحقیق میں 6042 افراد کے جسمانی سرگرمیوں کے 4 سال کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ جتنا زیادہ چلنا عادت بنائیں گے آپ کی صحت کو اتنا ہی زیادہ فائدہ ہوگا۔تحقیق کے مطابق روزانہ 8 سے 9 ہزار قدم چلنے سے ذیابیطس ٹائپ 2 اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ جن افراد کا جسمانی وزن زیادہ ہوتا ہے، اگر وہ روزانہ 11 ہزار قدم چلنا عادت بنالیں تو موٹاپے کا خطرہ 64 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔محققین نے بتایا کہ ہم نے قدموں کی تعداد اور امراض کے درمیان ٹھوس تعلق کو دریافت کیا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ان نتائج کا اطلاق تمام افراد پر ہوسکتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے نیچر میڈیسین میں شائع ہوئے۔اس سے قبل ستمبر 2022 میں سڈنی یونیورسٹی اور سدرن ڈنمارک یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ دن بھر میں 10 ہزار قدم چلنا مختلف امراض اور موت کا خطرہ کم کرتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ تیزرفتاری سے چلنا صحت کے لیے بہت زیادہ بہتر ہوتا ہے۔محققین نے بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ روزانہ 10 ہزار قدم چلنے سے دماغی تنزلی کا خطرہ 50 فیصدجبکہ دل کی شریانوں کے امراض اور کینسر کا خطرہ 30 سے 40 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ دن بھر میں 38 سو قدم چلنے سے بھی دماغی تنزلی کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر