شیر سمیت کسی بھی جنگلی جانور کو قابو کرسکتی ہوں: رابی پیرزادہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابقہ اداکارہ رابی پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کسی بھی جنگلی جانور کو باآسانی اپنے قابو میں کرسکتی ہیں۔حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رابی پیرزادہ نے ماضی میں وائلڈ لائف کی جانب سے کیس کرنے سے متعلق وضاحت پیش کی۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں کسی بھی قسم کے جنگلی جانور، شیر، سانپ، اژدھے یا پھر بھیڑیے کو باآسانی کنٹرول کر سکتی ہوں اور یہ ہنر مجھے خدا کی طر ف سے ملا ہوا ایک تحفہ ہے۔سابقہ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے خلاف بغیر لائسنس کے جنگلی جانوروں کو رکھنے کا مقدمہ بھی درج کروایا گیا تھا جو اب ختم ہوگیا ہے جس کے باعث وہ تفصیلات شیئر کررہی ہیں۔انہوں نے کہا ‘میرے اپنے ذاتی جانور نہیں تھے، میں ایک پروگرام کے لیے گئی تھی تو وہاں میں نے دیکھا اور کہا کہ ان کے ساتھ تصاویر بنوا کر بھارتی وزیر اعظم مودی کو ڈراتی اور دھمکاتی ہوں، وہ ویڈیوز وائرل ہو گئیں اور وائلڈ لائف والوں نے مجھ پر کیس کر دیا’۔رابی پیر زادہ کا کہنا تھا کہ ‘جب بھی آپ کے گھر سے کوئی سانپ، شیر یا بھیڑیا نکلے تو آپ مجھے بلانا میں اسے آپ کے سامنے پرسکون کرکے دکھاؤں گی، تھوڑی دیر میں وہ میرے پاس صوفے پر سکون سے بیٹھا ہوگا‘۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر