‘دیوالی سے پہلے قتل کر دونگا’، شہناز گل کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

معروف بھارتی اداکارہ اور بگ باس سیزن 13 کی امیدوار شہناز گل کے والد سنتوش سنگھ سوکھی گل کو قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شہناز گل کے والد کو ٹیلی فون پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں جب کہ دھمکیاں دینے والے کی شناخت اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔شہناز گل کے والد نے ایس ایس پی امرتسر پولیس کے پاس درخواست جمع کروائی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ انہیں مسلسل دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’دھمکی دینے والا شخص اپنا نام ہیپی بتا رہا ہے اور یہ دھمکی دے رہا ہے کہ وہ مجھے دیوالی سے قبل قتل کر دے گا‘۔
شہناز گل کے والد نے میڈیا کو مزید بتایا کہ وہ متعدد ہندو اداروں کے ساتھ منسلک ہیں اور ممکنہ طور پر اسی وجہ سے انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔انہوں نے پولیس سے اس معاملے کی چھان بین کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو وہ جلد ہی ریاست پنجاب چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر