سونیا حسین نئی فلم میں باکسر کا کردار ادا کریں گی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ سونیا حسین نے اپنی نئی فلم ”دادل“ سے اپنی پہلی جھلک مداحوں سے شیئر کردی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی نئی فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے جو لیاری کی مشہور باہمت باکسر حیا بلوچ کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ میں محض خوف کیخلاف مزاحمت نہیں کرتی، میں وہ باہمت خاتون ہوں جس کا زندگی نے شاید کبھی تصور بھی کیا ہو، میں حیا بلوچ ہوں‘۔انہوں نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’گینگسٹر کرائم تھرلر فلم ”دادل “ سے اپنی پہلی جھلک کی نقاب کشائی کررہی ہوں، میرا کردار لیاری سے تعلق رکھنے والی باہمت اور حقیقی فائٹر کی عکاس کر رہا ہے‘۔فلم میں سونیا حسین کے ہمراہ محسن عباس حیدر بھی ہیں، فلم کو آئندہ سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

 

 

 



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر