ونیزہ احمد کا عائزہ خان پر کی گئی تنقید پر وضاحتی بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی سُپر ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے معروف اداکارہ عائزہ خان کے سوشل میڈیا پر 12 ملین فالوورز ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر اب انہوں نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ونیزہ احمد نے ایک نجی ٹی وی شو کے دوران عائزہ خان کو پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ونیزہ احمد نے اب یہ وضاحتی بیان سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنے بعد جاری کیا ہے۔ونیزہ احمد نے کہا ہے کہ اُن کا اپنے اس بیان کے دوران اشارہ عائزہ خان کی طرف نہیں تھا، انہوں نے اپنے یہ بیان کے دوران خود کو سلیبرٹی قرار دینے والی ایک ٹک ٹاکر سے متعلق دیا تھا جس کے چھوٹی سی عمر میں لاکھوں فالوورز تھے۔ونیزہ احمد کا کہنا تھا کہ میرے اس بیان کا مقصد یہ بتانا تھا کہ ایک طرف میرے جیسی شخصیت کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ خود کو سوشل میڈیا پر پروموٹ کروں۔ونیزہ احمد کا عائزہ خان پر کی گئی تنقید پر وضاحتی بیان سامنے آ گیاانہوں نے ایک طبی ریسرچ کا حوالہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا کے استعمال کو ذہنی صحت کے لیے مضرِ صحت قرار دیا اور کہا کہ وقت بہت قیمتی چیز ہے، ایک بار ہاتھ سے نکل جائے تو دوبارہ واپس نہیں آتا ہے، اس کا عقلمندی سے استعمال کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ ونیزہ احمد نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اپلوڈ کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا ہم ہونٹ اور منہ بگاڑ کر تصویریں لینے والے لوگ نہیں ہیں، تیار ہو کر، کیا کھا رہے ہو، کیا پی رہے ہو، کیا کر رہے ہو سب کچھ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دینا، بھئی ہم ایسا نہیں کر سکتے۔ونیزہ احمد نے کہا تھا کہ کل ہی میں نے دیکھا کہ ایک پاکستانی اداکارہ کے 12 ملین فالوورز تھے، میں نے سوچا چلو اس کے پیج پر جا کر دیکھتی ہوں کہ اس اداکارہ کا ایسا کیا کارنامہ ہے (اس دوران نعمان اعجاز نے ونیزہ احمد کو بتایا کہ وہ اداکارہ عائزہ خان ہیں)۔ونیزہ احمد نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اُس اداکارہ کے اکاؤنٹ پر صرف تصویریں ہی تھیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر