زرداری کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبروں پر شیری رحمٰن کی وضاحت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے موسمیات شیری رحمٰن نے پی پی صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق وضاحت دی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے آصف علی زرداری سے منسوب کیا گیا ایک ایکسرے اور جھوٹی خبر زیرِ گردش ہے۔اس خبر میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ آصف علی زرداری کو پھیپھڑوں کا کینسر ہے وہ اس کینسر کے چوتھے اسٹیج پر کھڑے ہیں۔شیری رحمٰن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق زیرِ گردش افواہوں کی تردید کی ہے۔اُن کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایکسرے آصف علی زرداری کا نہیں ہے، آصف علی زرداری زیر اعلاج ہیں اور قوم اور کارکنان کی دعاؤں سے جلد صحتیاب ہوکر ہمارے بیچ ہوں گے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر