عمران دنیا میں سب سے بڑا فراڈ ہے جس نے قوم کے خلاف سازش کی: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ عمران خان دنیا میں سب سے زیادہ فراڈ کرنے والا شخص ہے جس نے قوم کے خلاف سازش کی جس کی آڈیو آچکی۔لاہور میںاسلام آباد (نیشنل ٹائمز) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم عدالت اور قانون کا احترام کرنے والے لوگ ہیں اور میں آج پھر عدالت میں پیش ہوا ہوں، نوازشریف بھی ہر روز عدالت میں پیش ہوتے تھے، انہوں نے کوئی این آر او نہیں مانگا، میری پارٹی کے ساتھیوں نے بھی جرات کے ساتھ جیلیں کاٹیں۔انہوں نے کہا کہ بقول عمران نیازی مریم نواز کو اسلام آباد ہائیکورٹ سےاین آراو ملا ہے، اس سےگھٹیا بات نہیں ہوسکتی، نواز شریف ، مریم نواز کو نیب کی ترامیم کے تحت بریت نہیں ملی، میں نے اور ہمارے پارٹی کے ساتھیوں نے جیلوں کی صعوبتیں برداشت کیں، محترمہ علیمہ خان اور فرح گوگی کو این آر او میں نے تو نہیں دلوایا، تمہارے دور میں علیمہ خان اور فرح گوگی کو این آر او ملا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اب آپ کو قوم کو جواب دینا ہے، تم نے قوم کےخلاف سازش کیں، وزیراعظم تھے تم پانچ ارکان اسمبلی خریدنے کے لیے پیسے کہاں سےآئے، عمران نیازی تم نے کوئلے کی دلالی میں منہ کالاکیا، کاش مجھے یہ سخت الفاظ حالیہ دنوں میں نہ کہنے پڑتے لیکن دل دکھا ہوا ہے۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ ہمارا سیاسی سرمایہ پاکستان پر ایک بار نہیں کروڑوں بار قربان، ہم نے اتحادیوں کی مدد سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، جب حکومت سنبھالی تو معیشت کی کشتی ہچکولے لے رہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے فتوے دیے اور خود ضمیر خرید رہے ہیں، عمران نیازی اب خود ضمیر فروشی تسلیم کر رہا ہے، کیا عمران نیازی کو کسی عدالت نے طلب کیاہے؟ وزیراعظم ہو یا گورنر ،کوئی قانون سے بالا تر نہیں، نوازشریف ہرپیشی پر عدالت پیش ہوتے رہے ہیں، نوازشریف،مریم نواز،حمزہ شہباز ، ہم سب نے بدترین ظلم برداشت کیا۔شہبازشریف نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈز کے ڈاکے کا اس وقت کے چیئرمین نیب نے نوٹس کیوں نہیں لیا، آج کس منہ سے عمران نیازی این آر او کی گردان کررہے ہیں؟ عمران خان دنیا میں سب سے زیادہ فراڈ کرنے والا شخص ہے، قوم کے خلاف عمران خان نے سازش کی جس کی آڈیو آچکی، آڈیو میں کہتے سنا گیا کہ امریکا کا نام نہیں لینا بس کھیلتے جاؤ، آپ کا ڈرامہ ، آپ کا جھوٹ کھل چکا ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر