عمران خان کی CCPO لاہور سے ملاقات، کام جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سی سی پی او لاہور سے ملاقات کی ہے جس کے دوران انہوں نے غلام محمود ڈوگر کو تبادلے کے باوجود کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان نے بدھ کو سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو ایوانِ وزیرِ اعلیٰ میں بلایا، جہاں ان دونوں کی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی، اس ملاقات میں چند سینئر وزراء بھی شریک تھے۔عمران خان نے سی سی پی او لاہور کو گرین ٹاؤن میں درج مقدمے پر شاباش دی، نامزد ملزمان کی گرفتاری اور منحرف نو منتخب ایم پی اے اسد کھوکھر کے خلاف کارروائی پر بھی گفتگو ہوئی۔ایک وزیر نے بتایا ہے کہ اسد کھوکھر کی گرفتاری کی تیاری تھی لیکن وہ ملک سے باہر چلے گئے، ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔پولیس ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی، ملاقات میں علیم خان پر مقدمے اور گرفتاری پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔عمران خان نے اس موقع پر سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو تبادلے کے باوجود کام جاری رکھنے کی ہدایت کی، شاباش دی اور کہا کہ جب تک چاہیں گے آپ سے کام لیں گے۔دوسری جانب سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران عمران خان سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ روٹین کی ملاقات تھی، جس کے دوران گپ شپ کے علاوہ سالگرہ کی مبارک باد دی۔وزیراعلیٰ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کے درمیان کشیدگی برقراراُدھر ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق نے سی سی پی او لاہور کو ریلیو کرنے کے لیے مراسلہ بھیج دیا، جبکہ پنجاب نے ایک بار پھر سی سی پی او لاہور کو ریلیو کرنے سے انکار کر دیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے خلاف بعض شکایات پر انکوائری کرنی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے وفاق سے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور کے خلاف شکایت بھیج دیں، ہم انکوائری کر لیں گے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر