اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق صدر آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم نے ان کی خرابی صحت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔ سابق صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ آصف زرداری کی انتہائی خراب صحت کی خبریں جھوٹی ہیں اور سابق صدر کی صحت اچھی ہے۔خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہاں ان کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کیا گیا۔سابق صدر ایک ماہ سے علیل ہیں جب کہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کا بورڈ سابق صدر کا معائنہ کر رہا ہے۔دوسری جانب غیر ملکی ڈاکٹروں کا کہنا تھاکہ فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں۔
آصف زرداری کی صحت کی خبروں پر معالج کا بیان سامنے آگیا



