مریم نواز کی 3 سال بعد والد نواز شریف سے ملاقات، تصویر وائرل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لندن پہنچ کر والد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔مریم نواز لندن میں والد کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچیں جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی، باپ بیٹی کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔تصویر میں مریم کو والد نواز شریف کے گلے لگے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ مریم نواز،اپنی بیمار والدہ کو چھوڑ کر 4 برس قبل نواز شریف کے ہمراہ پاکستان گئیں تھیں مریم کی نواز شریف سے آخری ملاقات کو بھی تقریباً تین برس ہوچکے تھے۔پاکستان سے روانگی سےقبل انہوں نےکہا تھا کہ وہ والد سے ملنے کیلئے بے چین ہیں۔مریم نواز کی لندن آمد، نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچ گئیںمریم نواز پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد بدھ کے روز لندن کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر