پاکستان میں صحافت پر پابندی ہے اور نہ ایسے واقعات میں اسٹیبلشمنٹ ملوث ہے: آرمی چیف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ پاکستان میں صحافت پر پابندی ہے اور نہ ایسے واقعات میں اسٹیبلشمنٹ ملوث ہے۔جیو نیوز کے نمائندے واجد علی سید کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ امریکا کے دوران ایک اجتماع میں اس تاثر کو زائل کیا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک یا ملک میں آزادی صحافت کو محدود کرنے میں ملوث ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم امریکا اور چین سمیت ہر ملک کے ساتھ اچھے اور آزادانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔آرمی چیف بدھ کو پاکستانی سفیر کی رہائش گاہ پر منعقدہ خصوصی تقریب میں واشنگٹن میں مقیم تھنک ٹینک کمیونٹی کے ارکان سے گفتگو کر رہے تھے۔اپنے تقریباً ایک ہفتہ طویل دورہ امریکا کے آخری روز تقریب کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں آزادی صحافت پر کوئی پابندی نہیں اور یہ کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے میں ملک کی ’اسٹیبلشمنٹ ملوث نہیں‘۔ شرکا میں سے ایک کے مطابق جنرل باجوہ نے امریکی سامعین کو اپنے ’حیرت انگیز طور پر واضح‘‘ریمارکس سے متاثر کیا۔شرکاء نے کہا کہ آرمی چیف نے’بہت سی ایسی باتیں کہیں جنہوں نے ہمیں ایک مثبت انداز میں حیران کردیا۔‘

 

 

 

 

 

 



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر