ایلون مسک کا کونسی نئی ایپ لانچ کرنے کا ارادہ ہے؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے کو پورا کرنے پر رضامندی کے بعد ایک نئی ایپ لانچ کرنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ ٹیکنالوجی کے دور میں لوگوں کی ترجیحات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے لوگوں کو اپنے مستقبل کے ارادوں سے آگاہ کیا ہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ٹوئٹر خریدنا ایکس(X)، دی ایوریتھنگ ایپ کی تخلیق کی طرف ایک تیز رفتار قدم ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ’ایوریتھنگ ایپ‘ کا تصور اکثر ’سپر ایپ‘ کے لیے کیاجاتا ہے، ایشیا میں یہ تصور بڑے پیمانے پر مقبول ہے اور دنیا بھر کی ٹیک کمپنیوں نے اسے نقل کرنے کی کوشش کی ہے۔ایشیائی ممالک میں اور خصوصاََ چین میں ایک ارب سے زائد صارفین اپنے روزمرہ کے تقریباً تمام کاموں کو انجام دینے کے لیے سوشل نیٹ ورک پر انحصار کرتے ہیں، ان روزمرہ کاموں میں گروسری کا آرڈر دینا، یوگا کلاسز کا شیڈول بنانا، اور بلوں کی ادائیگی بھی شامل ہے۔ لہٰذا، ایلون ممسک کے اس ٹوئٹ سے ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک ایسی ایپ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جوکہ صارفین کو ایک ہی جگہ تمام سہولیات فراہم کرے۔ ایلون مسک نے یہ ٹوئٹ میڈیا رپورٹس میں اپنے بارے میں ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ پورا کرنے پر رضا مندی کے اظہار کی خبریں سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔

 

 



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر