برطانیہ سے 19 ملین پاؤنڈ کی پاکستان منتقلی کا معاملہ، عمران کابینہ کے ارکان کو نوٹس جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): قومی احتساب بیورو (نیب) نے برطانیہ سے 19 ملین پاؤنڈ کی پاکستان منتقلی کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے ارکان کو نوٹس بھیج دیے۔نیب برطانیہ سے رقم پاکستان منتقلی اور اس کے نجی اکاؤنٹس میں جانے کی تحقیقات کر رہا ہے اور اسی معاملے کی انکوائری کے لیے مراد سعید اور غلام سرور خان کو 11 اکتوبر کو پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو 12 اکتوبر اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کو 13 اکتوبر کو پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو 13 اکتوبر کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔نوٹس میں شفقت محمود اور شیریں مزاری کو 14 اکتوبر کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے جبکہ خالد مقبول صدیقی اور اعجاز شاہ کو 17 اکتوبر کو پیشی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔علی امین گنڈا پور اور فروغ نسیم کو 18 اکتوبرجبکہ علی زیدی اور خسرو بختیار کو 19 اکتوبر کو نیب میں پیشی کا کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اعظم خان سواتی اور اسد عمر کو 20 اکتوبر کو جبکہ عمر ایوب اور محمد میاں سومرو کو 21 اکتوبر کو نیب پیشی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔قومی احتساب بیورو نے شیخ رشید احمد اور فواد چوہدری کو 24 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ صاحبزادہ محبوب سلطان اور فیصل واوڈا کو 25 اکتوبر کو نیب پیشی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔یاد رہے کہ عمران خان کابینہ نے رقم کی منتقلی کے بعد اس کی نجی اکاؤنٹس میں مبینہ منتقلی کی منظوری دی تھی۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر