عمران خان نے ریاست کیخلاف غداری کی سازش کی: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ عمران خان نے ریاست پاکستان کے خلاف غداری کی سازش کی، سائفر کے معاملے میں قوم اور ملک کے ساتھ بدترین بددیانتی کی گئی، کبھی کسی نے وطن کا وقار اس طرح مجروح نہیں کیا، آڈیو لیک کرنے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔وزیراعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ آڈیو لیک میں کہا گیا امریکا سے آنے والے تار پر امریکا کا نام نہیں لینا، عمران نیازی دن رات جھوٹ بولتا ہے قوم سے فراڈ کرتا ہے، میں قسم کھا کرکہتا ہوں کہ یہ فراڈیا ہے، آڈیو ہر چیز بتا رہی ہے، اس نے افواج پاکستان کو تقسیم کرنےکی کوشش کی، عمران خان نے ریاست پاکستان کے خلاف غداری کی سازش کی، اس پر کابینہ انکوائری کمیٹی بناچکی ہے، آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، اگر یہ شخص پاکستان پر دوبارہ مسلط ہوا تو یہ پاکستان کو تباہ کردے گا، اداروں کو تباہ کردےگا۔آرمی چیف کی تعیناتی کے سوال پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا طریقہ آئین و قانون میں درج ہے اس کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہوگا، آپ پریشان نہ ہوں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں (پی ٹی آئی) نے قوم کو ایک بدترین کرائسز سے گزارا ہے، آئی ایم ایف کا معاہدہ خود کیا اور شرائط کی دھجیاں اڑائیں، ہم نے کوشش کی کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ ہوجائے، اس وقت کے خزانہ کے وزیر نے کس طرح کنفیوژن پیدا کی، عمران نیازی باربار کہہ چکا ہےکہ پاکستان سری لنکا بننےجا رہا ہے، اس نے کہا کہ میں کے پی میں 300 یونٹ لے کر آؤں گا، ایک بھی یونٹ نہیں لایا، کے پی قرض لے لے کر ڈیفالٹ کے قریب ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے این آر او خود اپنی ذات کو دیا، پھر کہتے ہیں کہ نیب قوانین میں جو تبدیلی کی گئی یہ این آر او ہے، مریم بیٹی کا جو کیس ہے اس کا اس ترمیم سےکوئی تعلق نہیں، عمران نیازی کے زمانے آرڈیننسس جاری ہوا ، ملین پاؤنڈ کا ڈاکا این آر او نہیں توکیا ہے، ان کی ہمشیرہ علیمہ خان صاحبہ کو این آر او میں نے دیا تھا ؟ ایک شخص کو ایف بی آر کلین چٹ دے دے تو یہ این آر او نہیں؟ تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا 190 ملین پاؤنڈ کا مارا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے برطانیہ اور یو اے ای ، سعودی عرب، قطر نے مدد کی، چین، امریکا،جاپان سمیت متعدد ملکوں نےمتاثرین کے لیے دل کھول کر مددکی، یہ ٹولہ پتھر دلی سے چاہتا ہےکہ دنیا امداد نہ دے اور پاکستان تباہ و برباد ہوجائے،سیلاب متاثرین کے لیے وفاقی خزانے سے 100ارب روپے خرچ کر رہےہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 70 ارب روپے متاثرین کو دیے جاچکے ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے اب بھی خیموں اور خوراک کی ضرورت ہے۔

 

 



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر