مادھوری ڈکشٹ نے ممبئی میں 48 کروڑ روپے کا لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا

ممبئی: بالی ووڈ کی ‘ڈانسنگ کوئین’ مادھوری ڈکشٹ نے ممبئی کے علاقے ورلی میں 48 کروڑ روپے کا لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا، جس کی پاکستانی روپے میں مالیت تقریباً سوا ارب سے زائد بنتی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ اس لکژری اپارٹمنٹ سے بحیرہ عرب کا نظارہ بہت حسین ہے۔یہ پراپرٹی انڈیا بلز بلو پروجیکٹ میں واقع ہے اور ممکنہ طور پر 8 ستمبر کو رجسٹرڈ ہوئی تھی۔ پانچویں منزل پر واقع اپارٹمنٹ کا رقبہ 5ہزار384 اسکوائر فٹ ہے جبکہ اپارٹمنٹ میں کار پارکنگ کے لیے سات پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔انڈیا بلز بلو نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے اپارٹمنٹس کی کچھ تصاویر بھی جاری کی ہیں جس میں ایک خوبصورت سوئمنگ پول، فٹبال گراؤنڈ، ٹینس کورٹ، اسکواش کورٹ، بیڈمنٹن کورٹ، جم اور کرکٹ نیٹ دیکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ 1990 کی دہائی میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر