خلیل الرحمٰن قمر نے خود میرے پاس آکر معافی مانگی: عروہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اداکارہ عروہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے انہیں لائیو شو میں سخت تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد خود آکر معافی مانگی۔حال ہی میں عروہ حسین نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے اور خلیل الرحمٰن قمر کے درمیان فلم کی شوٹنگ کو ہونے والے تنازع سے متعلق گفتگو کی۔میزبان احسن خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عروہ نے انکشاف کیا کہ خلیل الرحمٰن قمر نے سرکاری ٹی وی چینل پر بیٹھ کر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور بعد ازاں انہوں نے مجھے گلے لگا کر معافی مانگ لی تھی۔عروہ نے واقعہ کی تفصیل بتائی اور کہا کہ دراصل میں نے خلیل الرحمٰن قمر کی لکھی ہوئی فلم چھوڑی نہیں تھی، جب میں تیار تھی تو شوٹنگ منسوخ ہو گئی تھی، جب فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع ہوئی تو اُن دِنوں میرے پاس وقت نہیں تھا اور میں دوسرے پروجیکٹ میں مصروف تھی۔اداکارہ نے کہا کہ اس بات پر خلیل الرحمٰن قمر بہت ناراض ہوئے اور مجھ پر ٹی وی پر بیٹھ کر کڑی تنقید کی تھی، بعد ازاں وہ مجھ سے ملے اور مجھے گلے لگا کر معافی مانگی اور کہا کہ تم میری بیٹی ہو۔دوران انٹرویو انہوں نے مزید بتایا کہ اس پر میں نے خلیل الرحمٰن قمر سے کہا تھا کہ آپ نے تنقید تو ٹی وی پر بیٹھ کر کی اور معافی اکیلے میں مانگ رہے ہیں۔خیال رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے عروہ کے ساتھ کام کرنے کو اپنی زندگی کا سب سے خوفناک تجربہ قرار دیا تھا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر