پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے استعفوں کی منظوری سے متعلق عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے استعفوں کی منظوری سے متعلق عدالت سے رجوع کرلیا۔تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جب کہ ان درخواست گزاروں میں علی محمد خاں، فضل محمد خان ، شوکت علی، شیریں مزاری، ڈاکٹر شاندانہ گلزار، فخر زمان خان ، فرخ حبیب، اعجاز شاہ ، جمیل احمد اور محمد اکرم بھی شامل ہیں۔درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہےکہ قانون کے مطابق پٹیشنرز کو سنے بغیر اسپیکر استعفوں پر اطمینان نہیں کرسکتا، ابھی الیکشن کااعلان نہیں ہوا، 123 ارکان کےاستعفوں کو ایک ساتھ دیکھا بھی نہیں گیا، اس لیے پٹیشنرز کا استعفوں سے متعلق لیٹر مؤثر نہیں رہا، ممبراسمبلی شکور شاد کا استعفی منظور ہواتو انہوں نے درخواست دی، اسپیکر نے سنے بغیر شکور شاد کا استعفی منظور کر لیا، شکورشاد کی درخواست پر ہائیکورٹ نے ان کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت اسپیکر کو ہدایت دے کہ وہ استعفے منظوری پر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں، عدالت اسپیکر کو حکم دے کہ وہ درخواست گزاروں اور دیگر 112 ارکان کو بلائے، اسپیکرتحقیق کرلیں جنہوں نے استعفے دیے انہوں نے آرٹیکل 64 کے تحت مرضی سے استعفے دیے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر