بدقسمتی سے پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی کردار ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے اعتراف کو اور واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی کردار ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے بات چل رہی ہے تو وہ اُن کی دلچسپی کے بغیر تونہیں ہوسکتی، چاہتے ہیں کہ بات چیت میں حکومت بھی شامل ہو تا کہ رولز آف گیم طے کیے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ فساد کے بغیر انتخابات کیلئے اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام اداروں سے بات کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی کردار ہے، اسٹیبلشمنٹ کو ہی مذاکرات کرنے ہیں تو حکومت سائیڈ پر بیٹھ کر دہی کھارہی ہے؟ مریم نواز کی پریس کانفرنس کو بچکانہ قراردیتے ہوئے فواد چوہدری نےطنز کیا کہ مریم ہی پی ٹی آئی کا معاملہ ٹھیک کریں گی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 62 ون ایف سمیت آئین میں ترامیم کی ضروت ہے، تاحیات نااہلی کا قانون درست نہیں ہے، آئين میں عدلیہ سے متعلق اصلاحات ہونی چاہییں۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر