رمضان المبارک میں ورزش کا بہترین وقت ماہرین نے بتادیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) رمضان کریم کا مہینہ جہاں انسانی صحت کا پیغام لاتا ہے وہیں اگر رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر وزش بھی کر لی جائے تو اس مہینے کے مزید فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں، مگر یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ رمضان کے دوران ورزش کے لیے بہتر وقت کونسا ہے؟طبی ماہرین کی جانب سے رائے دی جاتی ہے کہ رمضان میں روزہ رکھنے کے بعد یا پھر دن کے اوقات میں ورزش کرنے سے گریز کرنا چاہیے، روزہ رکھ کر ہمیں سارا دن توانائی کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ ہم روزے کے دوران معمولات زندگی کو بھی چلا سکیں، عام روٹین کی طرح اگر رمضان میں بھی ورزش صبح کے اوقات میں کر لی گئی تو یہ فوائد حاصل کرنے کے بجائے نقصان کا سبب بھی بن سکتی ہے۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین کے مطابق رمضان کے مہینے میں بھی ورزش کرنا نہیں چھوڑنا چاہیے بلکہ اس مہینے میں ورزش کے فوائد دگنے سامنے آ تے ہیں، رمضان کے دوران ورزش کرنے کے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں وزن میں واضح کمی سمیت بہتر خوشگوار موڈ اور بوجھل طبیعت سے چھٹکارہ شامل ہے۔ماہرین کے مطابق متعدد تحقیق سے ثابت ہے کہ رمضان کے مہینے میں ورزش کرنے کے لیے سب سے بہترین اور سود مند وقت افطار سے قبل ہے، ماہرین کے مطابق افطار سے 30 سے 45 منٹ قبل پیٹ خالی ہوتا ہے اور خالی پیٹ ورزش کرنا انسانی صحت کےلیے نہایت مفید عمل ہے، اس دوران عام روٹین کی طرح ورزش کرنے کے نتیجے میں بغیر کسی اضافی محنت کے 400 سے 500 تک اضافی کیلوریز جلائی جا سکتی ہیں۔طبی و فٹنس ماہرین کے مطابق افطار سے قبل اگر وقت نہ ملے اور ورزش نہیں کر سکے تو دوسرا بہترین وقت افطار کرنے کے 2 گھنٹے بعد کا ہوتا ہے جب افطار میں کھایا گیا ہضم ہو چکا ہوتا ہے اور انسان خود کو ہلکا محسوس کر رہا ہوتا ہے، اس دوران بھی معدہ قدرے خالی ہوتا ہے۔رمضان کے دوران ورزش کرنے کے لیے تیسرا بہترین وقت سحری سے ایک سے آدھا گھنٹہ قبل ہے، اگر آپ میں اتنی توانائی اور مستقل مزاجی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سحری سے قبل جاگ کر ورزش کر سکتے ہیں تو اس وقت کو بخوبی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ رمضان کے دوران 30 سے 35 منٹ سے زیادہ ورزش نہ کریں۔رمضان کے دوران روزانہ کی بنیاد پر ہلکی پھلکی جاگنگ، رسی کودنا، جمپنگ جیکس اور سکواٹس وغیرہ کیے جا سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر