صادق اور امین کا لفظ ہم گناہ گاروں کیلئے استعمال نہیں ہوسکتا، خواجہ آصف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے آئین تقاضہ کرتا ہے کہ جو نیوٹرل ادارے ہیں اُن کو جانور نہ کہا جائے ۔ اُن کو میر جعفر اور میر صادق نہ کہا جائے اور غداری کے الزامات نہ لگائے جائیں ۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اگر آج عمران خان آئین کی پاسداری کی قسم دے رہے ہیں تو انہیں تحریک عدم اعتماد کو تسلیم کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان کے لیے ایک مدت کی نا اہلی بہت ہوتی ہے ۔ تاحیات نااہلی نہیں ہونی چاہیے ۔ جن لوگوں کو صادق اور امین قرار دیا گیا اُن کی ہی وجہ سے آج پاکستان کا یہ حال ہے، صادق اور امین کا لفظ ہم گناہ گاروں کے لیے استعمال نہیں ہوسکتا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج عمران خان نے اپنے کارکنوں سے آئین کی پاسداری کا جو حلف لیا وہ اُن کے اقتدار سے مشروط ہے۔عمران کے خیال میں آئین کی تشریح جو وہ کرتے ہیں بس اُس کی حفاظت ہونی چاہیے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر