پشاور میں عمران خان کے کارکنوں کیساتھ حلف اٹھانے پر سوشل میڈیا پر تبصرے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں حکومت مخالف تحریک کیلئے کارکنوں کے ساتھ حلف اٹھایا۔پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں آزادی تحریک میں حصہ لینے سے متعلق تقریب ہوئی جس میں عمران خان نے کارکنوں کے ہمراہ تحریک میں بھرپورحصہ لینے کا حلف اٹھایا۔سابق گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے حلف لیا۔ عمران خان کے علاوہ وزیراعلیٰ محمود خان، پرویز خٹک اورعلی امین گنڈا پور نے بھی حلف اٹھایا۔بعد ازاں عمران خان کے حلف لینے کے انداز کو سوشل میڈیا پر صارفین نے اپنے انداز میں دیکھا۔ کسی کو عمران خان کی جانب سے حلف برداری کا یہ انداز ہٹلر کے حلف اٹھانے کے انداز کے قریب لگا تو کسی نے عمران خان کے انداز کو نیازی سیلوٹ تو کسی نے نازی سیلوٹ کا نام دیا۔

 



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر