آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دورہ امریکا کے دوران آج امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر جیکب سلیوان اور نائب وزیرخارجہ وینڈی روتھ شرمین سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعےباہمی تعاون بہتر بنانے پر گفتگو ہوئی ۔افغانستان سمیت بڑےعالمی اشوز پرہم آہنگی پائی گئی اور تعاون بڑھانے پر زوردیا گیا تاکہ انسانی بحران کوٹالا جاسکے اور خطے میں امن اور استحکام کو بہتر بنایا جاسکے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فلوریڈا میں طوفان سے تباہی پر افسوس کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان متاثرین کے خاندانوں کے نقصان اور درد کو بخوبی سمجھتا ہے کیونکہ پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی کے اسی طرح کے اثرات سے دوچار ہے۔آ ئی ایس پی آر کا کہنا ہے ملاقاتوں میں آرمی چیف نےامریکی حکام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ عالمی شراکت داروں کی مدد پاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی اور ریسکیو کے لیے بہت اہم ہو گی۔

 



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر