حقیقی آزادی تحریک میں سب نے جہاد سمجھ کر حصہ لینا ہوگا، عمران خان

‏اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی تحریک میں سب نے جہاد سمجھ کر حصہ لینا ہوگا۔پشاور میں پارٹی قائدین اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آج قوم کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ہے، قوم کو اپنے مستقبل کے لیے نکلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی وقت بھی حقیقی آزادی جمہوری مارچ کے لیے کال دے سکتا ہوں، سب نے حقیقی آزادی تحریک میں جہاد سمجھ کر حصہ لینا ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک پر چوروں کا تسلط ہے، جو 30 سالوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں، کسی سے ذاتی لڑائی نہیں قوم کے مستقبل کے لیے کھڑا ہوں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ کرپٹ ٹولے نے ماضی میں این آر او لے کر اپنی چوریاں معاف کروائیں۔ان کا کہنا تھا کہ صرف 10 سالوں میں چار گنا قرضہ بڑھایا، حکومت میں آئے تو آدھا پیسا قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں چلا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کی اولادیں باہر تھیں اور خود بھی باہر بھاگ گئے، باہر بیٹھ کر سازشیں کیں اور ہماری حکومت گرادی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مہنگائی کا بہانہ بنا کر اقتدار میں آئے، مگر اب انہوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کو عام آدمی کی فکر نہیں، یہ اپنی چوری چھپانے آئے ہیں، نیب پر اپنا آدمی بٹھا دیا تاکہ مرضی کے فیصلے کروا سکیں۔عمران خان نے کہا کہ چوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہے، مجھ پر جھوٹے کیسز بنا رہے ہیں تاکہ ان کا راستہ صاف ہو سکے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب ملک کی حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونے کا وقت ہے، پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی نے کردار ادا کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر