کنگنا رناوت اور راکھی ساونت 2024ء کے عام انتخابات میں حصّہ لیں گی؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت اور راکھی ساونت کے 2024ء کے عام انتخابات میں حصّہ لینے کے بارے میں بھارتی میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ حال ہی میں بی جے پی کی ممبر اور اداکار ہیما مالنی سے کنگنا رناوت کے ممکنہ طور پرانتخابات میں حصّہ لینے کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں کی حقیقت جاننے کے لیے ایک رپورٹر نے سوال کیا۔ہیمامالنی نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’بہت اچھی بات ہے، آپ کو ماتھورا میں صرف فلم اسٹار ہی چاہئیں کسی اور تو آپ لوگ یہاں دیکھنا ہی نہیں چاہتے‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’ ابھی کنگنا رناوت اور اس کے بعد راکھی ساونت بھی سیاستدان بننے والی ہیں‘۔ہیمامالنی کے میڈیا کو دیے گئے اس بیان پر راکھی ساونت نے بہت دلچسپ ردعمل دیا ہے جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہا ہے۔ اُنہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ’آج میں بہت خوش ہوں کیونکہ یہ ایک راز تھا کہ میں اس بار 2022ء کا الیکشن لڑنے والی ہوں جس کے بارے میں مودی جی اور امیت جی اعلان کرنے والے تھے لیکن میری خوش قسمتی ہے کہ میرے دل کی ڈریم گرل، میری پیاری، بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیمامالنی نے یہ اعلان کردیا کہ میں الیکشن لڑنے والی ہوں‘۔اُنہوں نے اس ویڈیو کے آخر میں کہا کہ’برائے مہربانی، میرا ساتھ دیں اور ہیما مالنی جی کا بارے میں بات کرنے کے لیے شکریہ‘۔

 



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر