مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو رہا کر دیا گیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کوضمانت پر رہا کر دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے شہباز شریف کی ضمانت کے آرڈر جاری ہونے کے بعد ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت نمبر 2 میں جمع کروائے، ملک سیف کھوکھر اور چوہدری محمد نواز شہباز شریف کے ضمانتی ہیں۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے جمع کروائے گئے مچلکوں کا جائزہ لیکر ان کی رہائی کی روبکار جاری کی جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا۔خیال رہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کو گزشتہ برس ستمبر میں حراست میں لیا تھا، گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50، 50 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر