وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کے لیے بنائے گئے پورٹل پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے بنائے گئے پورٹل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے پورٹل میں رئیل ٹائم ڈیٹا سمیت کچھ مزید سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ترجمان کے مطابق این ایف آر سی نے این آئی ٹی بی کو رئیل ٹائم ڈیٹا کی درخواست نہیں کی تھی، وزیراعظم کی خواہش پر وزیر آئی ٹی امین الحق نے پیر تک اپ ڈیٹ کرنے کا وقت دیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پورٹل پر مطلوبہ سہولیات اپ ڈیٹ ہونے کے بعد پورٹل کا افتتاح کریں گے۔بیشتر علاقوں میں سیلاب کی صورتحال برقرار، گندم کی نئی فصل کاشت نہیں ہوسکے گی، قحط کا خطرہ پیدا ہوجائیگا، پاک فوج سے مدد لی جائےذرائع کے مطابق پورٹل این ایف آر سی کی 20 صفحات پر مشتمل سفارشات پر این آئی ٹی بی نے تیار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایف آر سی نے این آئی ٹی بی کو 14ستمبر کو پورٹل تیار کرنے کی درخواست کی تھی، سفارشات کے عین مطابق پورٹل تیار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پورٹل تیاری کے دوران این ایف آر سی کی جانب سے 150 سے زائد تبدیلیاں بھی کرائی گئیں۔رپورٹس کے مطابق آج دوران تقریب وزیراعظم کی جانب سے پورٹل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ پورٹل این ایف آر سی کی سفارشات پر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بنایا۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر