ہمایوں اشرف کے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معروف پاکستانی اداکار ہمایوں اشرف نے شوبز انڈسٹری کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ہمایوں اشرف نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں اُنہوں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے منفی عناصر کے بارے میں بات کی اور یہ بتایا کے وہ کس طرح اپنے کیریئر کے دوران ایسے عناصر کا شکار ہوئے۔اداکار کے مطابق، شوبز انڈسٹری میں ہر کوئی ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتا نظر آتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ’میں خود انڈسٹری میں ہونے والی سازشوں کا شکار ہوا‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’یہاں کوئی بھی آپ کا دوست نہیں ہے، اگر کوئی آپ کے ساتھ اچھا سلوک کر رہا ہے تو اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوگی‘۔ ہمایوں اشرف نے کہا کہ’ایسا شخص شاید آپ سے کوئی احسان لینا چاہتا ہو یا آپ کو استعمال کرنا چاہتا ہو اور جب اس کا مقصد پورا ہوجاتا ہے تو وہ آپ کو چھوڑ دے گا‘۔واضح رہے کہ اداکار ہمایوں اشرف کی طویل عرصے اسکرین سے دور رہنے کے بعد ڈرامہ سیریل ’رنگ محل‘ کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی ہوئی جوکہ بہت مقبول ہوا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر