عمران خان کا بیانِ حلفی منظور ہو گا یا نہیں؟ آج فیصلے کا امکان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جج کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر توہینِ عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بیانِ حلفی منظور ہو گا یا نہیں؟ اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج سماعت کے بعد اس بات کے فیصلے کا امکان ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہینِ عدالت کیس کی سماعت آج دن ڈھائی بجے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سربراہی میں 5 ججز پر مشتمل لارجر بینچ کرے گا۔جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار بینچ کا حصہ ہیں۔آڈیو لیکس ملکی سیاست کا محور، عمران خان گرفتار ہوسکتے ہیںعدالت نے آج عمران خان پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ بھی مقرر کر رکھی ہے۔گزشتہ سماعت پر معافی کے بیان کو بینچ نے تسلی بخش قرار دیا تھا۔نئے بیانِ حلفی میں عمران کا غیر مشروط معافی سے گریزنئے بیانِ حلفی میں عمران خان نے غیر مشروط معافی مانگنے سے گریز کیا ہے۔عمران خان نےگزشتہ سماعت پر دیے گئے بیان پر مکمل عمل درآمد اور مستقبل میں ایسے بیانات سے گریز کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔سیکیورٹی کے سخت انتظاماتتوہین عدالت کیس: عمران خان نے بیان حلفی جمع کرا دیاکیس کی سماعت کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔وکلاء، لاء افسران اور صحافیوں کی کمرۂ عدالت میں انٹری پاس سے مشروط ہے۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے محدود پیمانے پر انٹری پاس جاری کیے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر