عمران خان نے بہت ساری ریڈ لائنز کراس کرلی ہیں: احسن اقبال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ جب قانون حرکت میں آئے گا تو پھر عمران خان جتنا مرضی بڑا جلسہ کریں وہ گرفت میں آئیں گے۔جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے بہت ساری ریڈ لائنز کراس کرلی ہیں، انہوں نے آئین توڑا اور ریاستی اداروں پر حملے کیے، سائفر کے ساتھ عمران خان نے جو کھیل کھیلا اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ سب کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے اس لیے جب قانون حرکت میں آئے گا تو پھر وہ جتنا مرضی بڑا جلسہ کریں گرفت میں آئیں گے، عمران خان کا مواخذہ قریب آرہا ہے تو اب انہوں نے جلسے جلوس شروع کردیے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کلیدی مفادات سے ایسا گھناؤنا کھیل کھیلنے کی مثال نہیں ملتی،عمران خان نے پاکستان کا جو نقصان کیا وہ ناقابل تلافی ہے، ہم اس کی تحقیقات کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کو جوڈیشل کمیشن کے لیے خط لکھا تھا،اگر نہیں بنا تو، سپریم کورٹ نے واضح لکھا ہے کہ عمران خان حکومت سازش کا ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ، نیشنل سکیورٹی کمیٹی ، وزارت خارجہ اور انیٹلی جنس ایجنسیاں کہہ رہی ہے کہ کوئی سازش نہیں۔

 



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر