چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام شروع کر دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے 100 ارب روپے کے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز کردیا۔پرویزالہٰی نے شادمان مارکیٹ میں احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہونے والے جنرل اسٹور سے پروگرام کا آغاز کیا۔وزیراعلیٰ کو احساس راشن پروگرام کے بارے میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تفصیلی بریفنگ دی اور پروگرام کی جزیات سے آگاہ کیا۔پنجاب حکومت گرانے کی باتیں صرف بھڑکیں ہیں، ان سے کچھ نہ ہوگا: پرویز الہٰی کا چیلنجمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 100 ارب روپے کی خطیر رقم سے شروع کیے گئے احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو آٹا، دالیں، کوکنگ آئل اور گھی 40 فیصد تک سستا ملے گا۔مستحق خاندان رجسٹرڈ کریانہ اسٹورز سے 40 فیصد رعایت پر آٹا، گھی، تیل اور دالیں خرید سکیں گے جبکہ کھانے پینے کی مزید اشیا کو پروگرام میں شامل کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر