مراسلہ کہاں سے آیا، حقیقت قوم کے سامنے آ چکی ہے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق وزیرِ خارجہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ یہ مراسلہ کہاں سے آیا، یہ حقیقت قوم کے سامنے آ چکی ہے، یہ معاملہ دوبارہ اٹھانے کی کوشش کیوں کی جا رہی ہے؟ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج وفاقی کابینہ نے ایک سمری منظور کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کو بریچ کیا گیا، یہی لوگ کچھ عرصہ قبل سائفر کو تسلیم نہیں کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ لَو نے پاکستانی سفیر سے گفتگو کی، مجھے جب پتہ چلا تو تشویش ہوئی کہ اندرونی معاملات میں مداخلت ہوئی، اس حوالے سے وزیرِ اعظم اور کابینہ کو اعتماد میں لیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے سائفر کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے نیشنل سیکیورٹی اجلاس طلب کیا، ایک سفارش سامنے آئی کہ ڈی مارش کیا جائے، دفترِ خارجہ کی ہدایت کے مطابق واشنگٹن اور اسلام آباد میں اس کو ڈی مارش کیا گیا، ہمارا ایسا کوئی مقصد نہ تھا کہ کسی ملک سے تعلقات خراب کریں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ غیر ملکی مداخلت پر اپنے ملک کا دفاع کرنا ہمارے فرائض میں تھا، ہم نے پارلیمنٹ کی خود مختاری تسلیم کرتے ہوئے مراسلہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیف جسٹس پاکستان کو بھیجا، آج اتنے عرصے بعد حکومت کو خیال کیوں آیا؟ان کا کہنا ہے کہ مراسلہ وزیرِ اعظم ہاؤس سے غائب ہونے کے ذمے دار کون ہیں، 22 اپریل کو شہباز شریف نے اس مراسلے کی حقیقت کو تسلیم کیا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی پاسداری نہ کرنے پر شہباز شریف کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، وزیرِ اعظم ہاؤس کی گفتگو پبلک ہوئی، کیا اس معاملے کی تفتیش نہیں ہونی چاہیے؟سابق وزیرِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ملک کو امپورٹڈ حکومت سے نجات دلانا ضروری ہے، عمران خان نے پارٹی ممبرز اور کارکنوں کو تیار رہنے کا کہا ہے، انہوں نے جج صاحبہ کی عدالت میں جا کر معافی بھی مانگی، ان کے وارنٹِ گرفتاری جاری ہونے کی بنیاد کیا ہے؟پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ معاشی طور پر ملک کا ستیاناس ہو چکا ہے، یہ لوگ سیاسی طور پر بند گلی میں ہیں، اسلام آباد میں کسانوں کا مارچ جاری ہے، ملک میں نئی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی۔

 



  تازہ ترین   
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر