پی ٹی آئی نے آڈیو لیکس کی ایف آئی اے سے تحقیقات کا فیصلہ مسترد کر دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف نے مبینہ دھمکی والے امریکی سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیک کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذریعے تحقیقات کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا۔وفاقی کابینہ کی جانب سے عمران خان کی آڈیو لیکس کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ایک سازش کے تحت ہٹائی گئی۔فواد چوہدری نے کہا کہ سائفر کی تحقیقات پر حکومتی آمادگی درست سمت کی جانب ایک قدم ہے لیکن انصاف کا تقاضا ہے کہ تحقیقات ایف آئی اے کے بجائے سپریم کورٹ کا بنایا ہوا کمیشن کرے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے، اسی طرح کا کمیشن آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے چاہیے۔دوسری جانب فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا عمران خان کو گرفتار کرنا ان کی بہت بڑی بھول ہو گی، عمران خان کی آڈیو لیکس میں کوئی ایسی نئی بات نہیں، عمران خان نے صرف یہ خیال رکھا کہ کسی ملک سے تعلقات خراب نہ ہوں۔فرخ حبیب کا کہنا تھا سائفر ایک حقیقت ہے جو ثابت ہو چکا ہے، ہمارا تو پہلے دن سے مطالبہ تھا کہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، ایف آئی اے کی تحقیقات کو مسترد کرتے ہیں، سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں کمیشن کے ذریعے سائفر کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔



  تازہ ترین   
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر