برطانیہ: ولیم اور کیٹ سے نئے شاہی خطاب واپس لینے کیلئے پٹیشن کا آغاز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملکہ الزبتھ دوم کے بڑے پوتے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیتھرین مڈلٹن کو شاہی خاندان کی روایت کے مطابق پرنس اور پرنسز آف ویلز کا خطاب ملنا کچھ برطانوی شہریوں کا پسند نہیں آیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن سے نئے شاہی خطاب واپس لینے کے لیے آن لائن ایک پٹیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ چینج ڈاٹ او آر جی (Change.org) پر برطانیہ کے صوبے ویلز سے تعلق رکھنے والے ٹریسٹن گرفائیڈ نامی ایک شہری نے اس پٹیشن کا آغاز کیا ہے، جس کا عنوان ’اینڈ دی پرنس آف ویلز‘ہے، کیونکہ اس شہری کا خیال ہے کہ یہ خطاب ویلز کے رہنے والوں کی بے عزتی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس پٹیشن کا آغاز اسی وقت کر دیا گیا تھا جب کنگ چارلس نے باقاعدہ یہ شاہی خطاب شہزادہ ولیم اور کیٹ کو دیا۔اس پٹیشن پر 2 ہفتوں کے دوران 36 ہزار سے زائد لوگ سائن کر چکے ہیں۔ٹریسٹن گرفائیڈ کا خیال ہے کہ اس کی پٹیشن کی وجہ سے ’پرنس آف ویلز‘ کے خطاب کے معاملے پر قومی سطح پر بحث شروع ہوئی ہے۔

 

 

 

 



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر