ایلون مسک کا ایک اور دلچسپ منصوبہ مکمل ہونے کے قریب

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے انسان نما روبوٹ آپٹیمس کے پروٹوٹائپ ماڈل کو متعارف کرا دیا ہے۔گزشتہ دنوں ٹیسلا کے اے آئی ڈے ایونٹ کے موقع پر دنیا کے امیر ترین فرد نے اس روبوٹ کو پیش کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ روبوٹ کے کاروبار کی اہمیت گاڑیوں سے بھی زیادہ ہے۔روبوٹ کے پروٹوٹائپ ماڈل نے ایونٹ کے دوران اسٹیج پر چل کر دکھایا اور وہاں موجود افراد کی جانب ہاتھ لہرایا۔ایلون مسک نے کہا کہ ہمارا مقصد جلد از جلد انسان نما روبوٹ تیار کرنا ہے، ابھی بھی روبوٹ کو بہتر بنانے کے لیے کافی کام کرنا باقی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی دنیا میں تیار ہونے والے اس طرح کے انسان نما روبوٹس ‘ دماغ سے محروم ہیں، ان میں دنیا میں خود گھومنے کے لیے ذہانت موجود نہیں جبکہ ان کی تیاری کافی مہنگی ہے۔مگر ان کا کہنا تھا کہ آپٹیمس بہت زیادہ باصلاحیت روبوٹ ہے جس کو بہت زیادہ تعداد میں تیار کیا جاسکتا ہے اور اس کی مالیت بھی ایک گاڑی سے کم ہوگی۔ایلون مسک نے 2021 میں اے آئی ڈے ایونٹ کے موقع پر انسان نما روبوٹس تیار کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔اگست 2021 کے ایونٹ کے موقع پر ایلون مسک نے کہا تھا کہ ان روبوٹس کو گھروں میں دوست یا ملازم کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ ‘ٹیسلا دنیا کی سب سے بڑی روبوٹیکس کمپنی ہے کیونکہ ہماری گاڑیاں بھی روبوٹس جیسی ہیں’۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر