وفاقی کابینہ نے عمران خان کیخلاف کارروائی کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے آڈیو لیکس کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیدی۔وفاقی کابینہ نے 30ستمبر کو عمران خان کی سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر کابینہ کمیٹی بنائی تھی، کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کے اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی تھی۔کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کیا گیا جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے عمران خان کے دور کے وزرا اور سابق سیکرٹری اعظم خان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دیدی ہے۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعےکابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سفارتی سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر تحقیقات ہوں گی، سائفر سے متعلق تحقیقات ایف آئی اے سے کرائی جائے گی۔یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امریکی سائفر اور آڈیو لیکس کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر