فیملی کورٹ نے فیروز خان کی بچوں سے ملنے کی درخواست پر فریقین کے دلائل طلب کرلیے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)فیملی کورٹ شرقی نے اداکار فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات کی درخواست پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں فیملی کورٹ شرقی کی عدالت کے روبرو اداکار فیروز خان کی بچوں سے ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فیروز خان اور سابق اہلیہ علیزے کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔دائر درخواست میں اداکار نے مؤقف اپنا یا کہ میں بچوں کا خرچ ادا کررہا ہوں، بچے کو اسکول کو داخلہ دلوایا مگر اس والدہ اسے اسکول نہیں بھیج رہی ہیں۔ میں بچوں سے ملنا چاہتا ہوں بچوں سے ملنا میرا حق ہے اور کوئی یہ حق چھین نہیں سکتا ہے۔عدالت نے فیروز خان کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔یاد رہے کہ اداکار فیروز خان اور علیزا سلطان خان کے درمیان 3 ستمبر کو علیحدگی ہوئی تھی جس کی تصدیق دونوں کی جانب سے کی سوشل میڈیا پر بھی کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر