دنیا کا سب سے چھوٹے قد کا گلوکار بگ باس 16کا کھلاڑی بن گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارت کے مقبول رئیلٹی شو بگ باس کے سولہویں سیزن کا آغاز آج یکم اکتوبر سے ہونے جا رہا ہے اور آج کی رات شو کا پریمیئر ہوگا جس میں امیدواروں کا تعارف کرایا جائے گا۔کچھ روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے شو کے میزبان سلمان خان نے پہلے کھلاڑی کا اعلان کیا تھا جو کہ تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک ہیں۔شو کی لانچنگ کی تقریب پر سلمان خان نے عبدو روزک کے حوالے سے کہا کہ ‘وہ ہندی زیادہ اچھی بولنا یا سمجھنا نہیں جانتے لیکن وہ ہندی گانے گاتے ہیں’۔دوسری جانب شو میں انٹری پر عبدو روزک نے کہا کہ ‘میں بہت خوش ہوں اور سب سے محبت کرتا ہوں، مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ کب بگ باس کے گھر کے اندر جاؤں، برائے مہربانی مجھے سپورٹ کیجیے گا’۔واضح رہے کہ عبدو روزک کی عمر 19 برس ہے اور وہ دبئی میں مقیم ہیں، ان کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر