وزیر خزانہ سے گورنر اسٹیٹ بینک کی ملاقات

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملاقات کی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں معاشی استحکام کے لیے اقدامات کے بارے میں پر غور کیا گیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معیشت کی بحالی کے لیے حکومت کے مالیاتی اقدامات بارے میں بتایا، پائیدار معاشی ترقی کے لیے مالیاتی، زری پالیسی میں رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک نے وزیر خزانہ تعینات ہونے پر اسحاق ڈار کو مبارکباد دی۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نئے وزیر خزانہ آنے سے مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے میکرو اکنامک پالیسی اقدامات سے پائیدار ترقی کے ہدف پر بریفنگ دی اور معاشی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔وزیر خزانہ نے اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل بینکنگ متعارف کرانے، راست پیمنٹ سسٹم، مالیاتی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے اسٹیٹ بینک کے کردار کو سراہا۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر