فواد چوہدری کی ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے پر تنقید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو کیسے کلین چٹ مل گئی، فیصلہ عام لوگ بھی کریں کہ کیا کیس ہے اور کیسے کلین چٹ مل گئی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ روز آنے والے ایون فیلد ریفرنس کے فیصلے پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ضروری ہے کہ اس کیس کے تمام پہلو سامنے رکھے جائیں، نواز شریف کا بیان تھا کہ ان کے والد ایک محنت کش مزدور تھے، ان 7 بھائیوں نے محنت کی اور ایک کام یہ کیا کہ اتفاق فاؤنڈری کی بنیاد رکھی۔فواد چوہدری نے کہا کہ 1980 میں ان سات بھائیوں کی ایک فاؤنڈری تھی اور کچھ نہیں تھا، شریف فیملی کا تعلق بنا جنرل ضیا الحق اور جنرل جیلانی سے اور بعد میں وہ وزیراعظم بن گئے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جہاں سات بھائیوں کی ایک فیکٹری تھی وہاں ان کی 27 کمپنیاں بن گئیں، 1990 میں نواز شریف وزیراعظم بنے تو انہوں نے اسلام آباد لاہور موٹروے بنانے کا سوچاتحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ یہ اس وقت کا ایشیا کا سب سے مہنگا موٹرویز کا کنٹریکٹ تھا۔ اسی دوران گفتگو شروع ہوئی کہ شریف فیملی کا پیسہ لندن جارہاہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ 15 ملین ڈالر پاکستان سے منتقل کیے، پیسا پاکستان سے بایر گیا اور اس کے دو حصے ہوئے، ایک حصے سے پارک لین میں پراپرٹی خریدی گئی، دوسرا حصہ پاکستان واپس آیا۔اانہوں نے کہا کہ رحمان ملک نے حدیبیہ تحقیقات کے نام سے اس کی تحقیقات شروع کی، فواد چوہدری نے کہا کہ 2000ء میں یہ ریفرنس عدالت پہنچا ہی تھا کہ سعد حریری اور ایک نمائندہ پاکستان آئے۔ اس وقت کی مارشل لا حکومت میں ایک ایگری منٹ سائن ہوا۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر