پاک امریکا تعلقات کی 75 ویں سالگرہ، وزیرِاعظم امریکی سفارتخانے کی تقریب میں شریک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکی سفارتخانے میں پاک امریکا تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی، جس وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔تقریب کا آغاز سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے کیا گیا۔تقریب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاک امریکا مضبوط دوستانہ تعلقات کی عکاسی 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زائد کی معاونت سے ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے عوام پاکستان کے ساتھ مستقل کھڑے ہوئے ہیں، ہم مشکل ترین حالات میں وہ کردار ادا کر رہے ہیں جو دوست کو ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 75 برس سے پاک امریکا تعلقات باہمی احترام، مشترکہ مقاصد کی بنیاد پر ہیں۔امریکی سفیر نے کہا کہ کئی دہائیوں تک 32 ارب ڈالر کی امریکی اعانت نے پاکستانیوں کی زندگیوں پر بہتر اثرات ڈالے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منظرنامہ پاک امریکا شراکت کی ازسرنو ترتیب کا موقع فراہم کرتا ہے۔

 

 

 

 

 



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر