بتاتے ہوئے شرمندگی ہوتی ہے کہ کترینہ اور وکی نے شادی میں نہیں بلایا: کرن جوہر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) بالی وڈکے معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکار جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی میں مدعو ہی نہیں کیا تھا۔کرن جوہر نے یہ انکشاف اپنے پروگرام ‘کافی ود کرن’ کی آخری قسط میں کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح کترینہ اور وکی کی شادی ان کے لیے شرمندگی کا باعث بن گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ‘جس وقت کترینہ اور وکی کی شادی میرے لیے کافی شرمندگی کا موقع تھا کیونکہ معروف شخصیات نے مجھے فون کالز یا ملاقات میں کہا کہ آپ کترینہ اور وکی کی شادی میں تھے اور آپ نے ہمیں بتایا بھی نہیں’۔کرن جوہر نے کہا ‘مجھے یہ تسلیم کرنے اور انہیں بتانے میں انتہائی شرمندگی محسوس ہوتی تھی کہ مجھے ان دونوں نے اپنی شادی پر نہیں بلایا’۔فلمساز نے کہا ‘اگر میں لوگوں کو بتا بھی دیتا تو مجھے ان کی ہمدردری یا پوچھے جانے والے سوالات سے کوفت ہوتی کہ کیا تم لوگوں کے درمیان سب ٹھیک ہے؟ وکی اور کترینہ نے تمہیں شادی میں کیوں نہیں بلایا وغیرہ’۔کرن جوہر نے کہا ‘بعدازاں مجھے علم ہوا کہ دونوں اداکاروں نے ہدایتکار انوراگ کیشپ کو بھی دعوت نامہ نہیں بھیجا جس کے بعد مجھے تھوڑی تسلی ہوئی’۔خیال رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی گزشتہ برس 9 دسمبر کو راجستھان میں ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر