امریکی مراسلے سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کیا بیان دیا تھا؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی رواں برس 5 اپریل کو بتا چکے ہیں کہ امریکی اہلکار کی گفتگو سے متعلق مراسلہ موصول ہونے کے ایک ہی روز بعد انھیں مل گیا تھا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں امریکی مراسلے سے متعلق وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے ماضی میں دیے گئے بیان کے حوالے سے بتایا گیا۔واضح رہے کہ امریکی مراسلہ 7 مارچ کو پی ٹی آئی حکومت کو ملا اور عمران خان نے خط جیب سے نکال کر 27 مارچ کو لہرایا تھا۔شاہ محمود قریشی کا اس وقت کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اس کا ذکر کرنے میں 27 مارچ تک اس کا انتظار کیوں کیا؟ یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے۔’ہم نے صرف کھیلنا ہے‘، امریکی سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو سامنے آگئیسابق وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ میں نے تجویز پیش کی تھی کہ امریکا کو ڈی مارش دینا چاہیے اور سفیر کی بھی یہی تجویز تھی، فیصلہ یہ کیا گیا کہ اس وقت او آئی سی کا اجلاس ہے اس لیے اسے مؤخر کر دیا جائے۔شاہ محمود قریشی نے 5 اپریل کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکی مراسلہ ایک روز بعد ہی انہیں موصول ہو گیا تھا اور اس سے متعلق اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان) کو بھی آگاہ کر دیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز مبینہ امریکی سائفر سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آڈیو بھی سامنے آئی۔سائفر لیک پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہیکرز نے اچھا کیا میں تو کہتا ہوں پورا سائفر ہی لیک ہو جائے تاکہ سب کو پتہ چلے کہ یہ کتنی بڑی بیرونی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ سائفر کے اوپر تو ابھی میں نے کھیلا ہی نہیں ہے، یہ ایکسپوز کریں گے تو ہم کھیلیں گے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر