حریم شاہ کا شوہر کی کسینو میں جیتی رقم سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شوہر کی جانب سے کسینو میں جیتی رقم سیلاب زدگان کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔حریم شاہ ان دنوں شوہر بلال کے ہمراہ ملائیشیا چھٹیاں منانے کے لیے گئی ہوئی ہیں جہاں سے وہ مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔چند دن قبل ٹک ٹاکر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ کسینو میں بیٹھی ہیں، ویڈیو میں حریم شاہ کہتی ہیں کہ ان کے شوہر نے کسینو میں 5000 ملائیشین رنگٹ جیتے جس پر انہوں نے شوہر کو مشورہ دیا کہ وہ یہ رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کر دیں۔جواب میں حریم شاہ کے شوہر بلال حامی بھرلیتے ہیں اور کسینو کی رقم سیلاب متاثرین کو دینے کے لیے رضامند ہو جاتے ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ویڈیو میں حریم شاہ کہتی ہیں کہ 5000 ملائیشین رنگٹ پاکستانی 25 لاکھ کے برابر ہیں جبکہ حقیقت میں یہ رقم ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر