ہیکرز نے اچھا کیا ، میں تو کہتاہوں کہ سائفر ہی لیک ہو جائے، عمران خان کا آڈیو لیک پر ردِ عمل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق وزیراعظم عمران خان نے اعظم خان کے ساتھ سائفر کے معاملے پر گفتگو کی لیک ہونے والی آڈیو پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ شہبازشریف نے لیک کی ہے ، اس نے بڑا چھا کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ ہیکرز نے اچھا کیا ، میں تو کہتاہوں کہ سائفر ہی لیک ہو جائے ، سب کو پتا چلنا چاہیے کہ کتنی بڑی بیرونی سازش ہوئی ہے ، سائفر پر تو میں نے ابھی کھیلا ہی نہیں ہے ، یہ ایکسپوز کریں گے تو کھیلیں گے ۔یاد رہے کہ سامنے آنیوالی آڈیو میں مبینہ طورپر عمران خان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ” اب ہم نے صرف کھیلنا ہے۔ نام نہیں لینا امریکہ۔۔۔ بس صرف کھیلنا ہے اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی “۔

اعظم خان کہتے ہیں کہ” سر! میں یہس وچ رہا تھا کہ یہ جو سائفر ہے نا۔۔۔ میرا خیال ہے ایک میٹنگ کرلیتے ہیں اس کے اوپر, دیکھیں اگر آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسیڈر نے لکھا ہوا تھا کہ ڈیمارچ کریں, اگر ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو کیونکہ رات میں نے بہت سوچا ہے اس پر، آپ نے کہا کہ انہوں نے اٹھایا۔لیکن نہیں پھر میں نے سوچا کہ اس کو کور کیسے کرنا ہے؟ ایک میٹنگ کریں شاہ محمود قریشی اور فارن سیکرٹری کی ,شاہ محمود قریشی یہ کریں گے کہ وہ لیٹر پڑح کر سنائیں گے تو جو بھی پڑھ کر سنائیں گے ناتواں اس کو کاپی میں بدل دیں گے,وہ میں منٹس میں کرلوں گا کہ فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنادی ہے۔ بس اس کا یہ کام ہوگا مگر یہ کہ اس کا اینلسز ادھر ہی ہوگا,پھر اینلسز اپنی مرضی کے منٹس میں کردیں گے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ میں ہوا اینلسز یہ ہوگا کہ یہ تھریٹ ہے، ڈپلومیٹک لینگوئج میں اسے تھریٹ کہتے ہیں دیکھیں منٹس تو پھر میرے ہاتھ میں ہیں نا وہ اپنی مرضٰ سے منٹس ڈرافٹ کرلیں گے “۔عمران خان پھر پوچھتے ہیں کہ ” تو پھر کس کس کو بلائیں اس میں؟ شاہ محمود، آپ ، میں اور سہیل ؟ ٹھیک ہے کل ہی کرتے ہیں”۔

اعظم خان کہتے ہیں کہ تاکہ وہ چیزیں ریکارڈ میں آجائیں، آپ یہ دیکھیں کہ وہ قونصلیٹ فار سٹیٹ ہیں ، وہ پڑھ کر سنائے گا تو میں کاپی کرلوں گا آرام سے، تو آن ریکارڈ آجائے گی کہ یہ چیز ہوئی ہے،آپ فارن سیکرٹری کو بلائیں تاکہ پولیٹیکل نا رہے اور بیوروکریٹک ریکارڈ پہ چلا جائے”۔عمران خان پھر استفسار کیا ہے کہ ” نہیں تو اس ایمبیسیڈر نے ہی لکھا ہے؟ جس پر اعظم خان کہتے ہیں کہ ہمارے پاس تو کاپی نہیں ہے نا یہ کس طرح انہوں نے نکال دیا؟ پھر عمران خان کہتے ہیں کہ “یہ یہاں سے اھی ہے۔ اس نے ا±ٹھائی ہے۔ لیکن پھر بھی ، غیرملکی سازش بنادیتے ہیں”۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
امریکہ نے ایران کی مدد کے الزام میں 10 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر